ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وزیر اعلی یوگی نے ریلوے کے وزیر کو مکتوب لکھا

وزیر اعلی یوگی نے ریلوے کے وزیر کو مکتوب لکھا

Tue, 02 May 2017 00:46:08    S.O. News Service

لکھنؤ: یکم/ مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریلوے کے وزیر سریش پربھو سے غازی پور سے ممبئی جانے والی ہفتہ وار ٹرین کا اسٹاپج بٹیشور اور آگرہ ریلوے اسٹیشن پر کئے جانے کے لیے مناسب قدم اٹھانے کی درخواست کی ہے۔پربھو کو لکھے ایک مکتوب میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ٹرین کا اسٹاپج بٹیشور کئے جانے سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ جین کمیونٹی کے لوگوں اور دیگر تیرتھ یاتریوں کو بھی سہولت ہو گی۔غور طلب ہے کہ بٹیشور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا جائے پیدائش بھی ہے۔


Share: